اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کی شرح7.59 فیصد ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسسز مثبت آنے کی شرح حیدر آباد میں 24.59,دوسرے نمبر پر کراچی میں 17.71 فیصد اسکے بعد راولپنڈی میں 17.21 فیصد رہی ۔ملک بھر میں 2 ہزار 447 کورونا …
اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسیز کی تناسبی شرح 7.59 فیصد ہے، این سی او سی
مزید خبریں
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کی شرح7.59 فیصد ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسسز مثبت آنے کی شرح حیدر آباد میں 24.59,دوسرے نمبر پر کراچی میں 17.71 فیصد اسکے بعد راولپنڈی میں 17.21 فیصد رہی ۔ملک بھر میں 2 ہزار 447 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔مختلف وفاقی اکائیوں میں کورونا کے مثبت کیسسز آنے کے لحاظ سے شرح آزاد جموں کشمیر میں 9.30 فیصد ، بلوچستان میں 7.59 فیصد،گلگت بلتستان میں 1.63 فیصد ، اسلام آباد میں 5.45 فیصد،خیبر پختونخوا میں 8.66 فیصد ، پنجاب میں 5.40 فیصد اور سندھ میں 10.69 فیصد رہی ۔اسی طرح سے صوبوں کے مختلف شہروں میں کورونا کیسسز کے مثبت آنے کی شرح کے لحاظ سے پنجاب میں لاہور 8.8 فیصد، راولپنڈی 17.21 فیصد، فیصل آباد 3.79 فیصد، ملتان 3.40 فیصد, گوجرانولہ میں 4.5 فیصد. سندھ کے شہروں جن میں کراچی 17.71 فیصد,حیدرآباد 24.59 فیصد رہی ۔خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور 9.28 فیصد،سوات 6.96 فیصد،ایبٹ آباد 14.49 فیصدجبکہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں 5.65 فیصدرہی۔کوووڈ ۔19کے کیسیز مثبت آنے کی شرح وفاقی دارالحکومت میں 5.45 فیصدآزاد کشمیر کے شہروں میں میرپور 8.08 فیصد،مظفرآباد 13.57 فیصد گلگت بلتستان کے شہروں میں سے گلگت میں 2.25 فیصد رہی ۔اسی طرح سے پوری دنیا میں ہونے والی اموات کی طرح ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد 9 ہزار 164 ہے جو کہ پوری دنیا میں ہونے والی اموات کے 2.22 فیصد تناسب کے مقابلے میں 2.03 فیصد ہے۔ملک میں ہونے والی اموات میں سے 70 فیصد مرد جاں بحق ہوئے جنکی اوسطاً درمیانی عمریں 61 سال ہیں اور جاں بحق ہونے والوں میں سے 77.5 فیصد افراد وہ تھے جنکی عمریں 50 سال سے زائد تھیں۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 73 فیصد افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد ہسپتالوں میں زیر علاج تھے جبکہ 58 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پر دوران علاج جاں بحق ہوئے۔








