ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ ، ٹماٹر ، آلو، پیاز ، چکن، دال مونگ ، دال مسور، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی،پاکستان بیورو برائے شماریات

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق 17 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کو مشترکہ آمدنی والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 25.81 فیصد، آلو18.55 فیصد، پیاز …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق 17 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کو مشترکہ آمدنی والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 25.81 فیصد، آلو18.55 فیصد، پیاز 8.34 فیصد، چکن 2.25 فیصد، دال مونگ 0.58 فیصد، دال مسور 0.32 فیصد، گڑ 0.26 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں0.21 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ اس کے برعکس بجلی کی قیمت میں 5.19 فیصد ، لہسن 4.90 فیصد، پٹرول 2.97فیصد، ڈیزل 2.77 فیصد ، کیلا 2.58فیصد، انڈے 2.22فیصد، صوفی واشنگ سوپ 1.23 فیصد، سرسوں کا تیل 1.15فیصد اور چینی کی قیمت میں 1.04فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ہفتہ رفتہ میں 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ر د و بدل نہیں ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 8.24 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سب سے کم آمدنی والے گروپ کے لئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.96 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ 17ہزار 732 روپے تک کی ماہانہ آمدنی رکھنے والے شہریوں کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 146.04 پوائنٹس ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر اس گروپ کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 147.46 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 17 ہزار 733 سے لے کر 22ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے اور 44 ہزار 176 روپے اور اس سے زیادہ ماہانہ آمدنی روکھنے والے گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں بالترتیب 0.60فیصد، 0.56فیصد، 0.51 فیصد اور 0.03فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔