بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے،بھارت کی سازشوں سے آگاہ ہیں،پاکستان پرامن ملک ہے لیکن جواب دینے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں پریس کانفرنس

139

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے،بھارت کی سازشوں سے آگاہ ہیں،پاکستان پرامن ملک ہے لیکن جواب دینے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے،بھارت نے اگر کوئی حرکت کی تو اس سے افغان امن عمل بھی متاثر ہوگا۔جمعہ کو ابوظہبی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں انٹیلیجنس ذرائع سے خبر ملی ہے کہ ہندوستان، پاکستان پر سرجیکل سٹراییکس کرنے کا مزموم ارادہ رکھتا ہے ۔وشیر خارجہ نے کہا کہ میرے پاس بھی اس حوالے سے کافی معلومات ہیں،ہندوستان اپنے داخلی خراب حالات اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورت حال سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ ناٹک رچانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا عالمی وبائی صورتحال کے حوالے سے جس برے طریقے سے بھارت نے اقدامات اٹھائے ہیں اس سے ہندوستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔بھارت کی پالیسیوں کے خلاف پورا ہندوستان سراپا احتجاج ہے۔اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور امتیازی قوانین کے خلاف بھارت میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔بھارت اس ساری صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایسے اقدام کا ارادہ رکھتا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ 24 نومبر کو ہم نے عالمی برادری کو ڈوزئیر کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ کس طرح بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ڈس انفولیب کی رپورٹ آپ کے سامنے ہے۔میں ہندوستان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت نے کوئی ایسی حرکت کی تو پاکستان اس کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اہم دارالحکومتوں کو اس خدشے سے باخبر کر دیا ہے۔اگر بھارت نے کوئی ایسی غیر زمہ دارانہ حرکت کی تو افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔میں اپنے مشرقی ہمسائے کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ارادوں سے پوری طرح باخبر ہیں اور ایسے کسی مس ایڈوینچر کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا یہ دورہ ء متحدہ عرب امارات انتہائی سود مند رہا،میری متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم سے انتہائی سود مند ملاقات ثابت ہوئ۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اسے فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔میری اپنے بھائی، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے بہت اچھی ملاقات ہوئی۔میں نے انہیں خطے میں امن و امان کی درپیش خطرات سے آگاہ کیا اور انہیں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کو ویزہ سمیت درپیش مشکلات کا تذکرہ کیا اور ان کے موقف کو بھی سنا اور ہم نے اپنی گذارشات بھی پیش کیں ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف واضح اور غیر متزلزل ہے ہم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کے موقف پر قائم ہیں