اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے کینو کی درآمد پر مقامی ٹیکس میں کمی خوش آئند ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ سری لنکا کی نے کینو کی درآمد پر مقامی ٹیکس کم کر دیا ہے، یہ ٹیکس 160 روپے فی کلو …
سری لنکا کی جانب سے کینو کی درآمد پر مقامی ٹیکس میں کمی خوش آئند ہے،مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے کینو کی درآمد پر مقامی ٹیکس میں کمی خوش آئند ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ سری لنکا کی نے کینو کی درآمد پر مقامی ٹیکس کم کر دیا ہے، یہ ٹیکس 160 روپے فی کلو سے کم کر کے 30 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کولمبو میں پاکستان کی تجارتی اتاشی کی کوششوں کو سراہتا ہوں،اس سلسلے میں سری لنکا کی حکومت کے بھی شکرگزار ہیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان میں سٹرس کی برآمد کا سیزن شروع ہو گیا ہے اور سری لنکا چھوٹے کینوؤں کے لئے ایک اہم منڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان سے گزارش ہے کہ وہ ایسے معاملات کے بارے میں وزارت تجارت کو آگاہ کرتے رہیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے، پھل اور سبزیوں کی برآمد ہماری سٹریٹجک تجارتی پالیسی کا ایک اہم جزو ہے ۔








