اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ظلم وبربریت پر اپنی خاموشی توڑے،دختران ملت کی اسیر چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔جمعہ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی شدید علیل ہیں اور انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔آسیہ اندرابی کو ان کی ساتھی …
عالمی برادری بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ظلم وبربریت پر اپنی خاموشی توڑے،آسیہ اندرابی کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، چئیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ظلم وبربریت پر اپنی خاموشی توڑے،دختران ملت کی اسیر چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔جمعہ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی شدید علیل ہیں اور انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔آسیہ اندرابی کو ان کی ساتھی خواتین رہنمائوں فہمیدہ صوفی اور نائیدہ کے ہمراہ نریندرا مودی حکومت نے قید میں ڈال رکھا ہے انہیں پولی تھین میں کھانے پینے کی اشیاء دی جا رہی ہیں،انہیں قرآن مجید سمیت تحریری مواد پڑھنے سے محروم کیا گیا ہے۔








