باکسر محمد وسیم پوری قوم کا فخر اور ہیرو ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے باکسر محمد وسیم کیلئے بروز ہفتہ کو لاہور میں ہونے والی فائٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم باکسر محمد وسیم کی فتح کیلئے دعا …

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے باکسر محمد وسیم کیلئے بروز ہفتہ کو لاہور میں ہونے والی فائٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم باکسر محمد وسیم کی فتح کیلئے دعا گو ہے ۔محمد وسیم اپنے فلپائنی حریف کو شکست دے کر ورلڈ ٹائیٹل فائٹ کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ باکسر محمد وسیم نے عالمی سطح پر کھیلوں میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا۔ باکسر محمد وسیم پوری قوم کا فخر اور ہیرو ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق سے ملاقات کے دوران باکسر محمد وسیم کے انٹرنیشنل کوچز ڈینی وان، مارٹن اور ڈومینک بھی موجود تھے۔