ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی ہفتہ وار بریفنگ

78

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا موثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں،بھارتی جارحیت کے خطے اور عالمی منظر نامے پر تباہی کن اثرات مرتب ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاس قابل اعتماد معلومات ہیں کہ بھارت ایل او سی کے پار ایک فوجی مہم جوئی یا نام۔نہاد سرجیکل سٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے جس کے لئے وہ بڑی طاقتوں سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی مزموم عزائم کو ناکام۔بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ کسی بھی طرح کی غلط فہمی کا نتیجہ ،گزشتہ ڈال کی طرح ،ہندوستان کے لئے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بنے گا۔ترجمان نے خبردار کیا کہ اس بھارتی مہم جوئی کے خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ترجمان نے جمعہ کے روز بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین ، سیز فائر معاہدے اور انسانی حقوق کے اصولوں اور پیشہ ورانہ فوجی طرز عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مقبوضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے جمعہ کی صبح لائن آف کنٹرول کے چیرکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں نے خاص طور پر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے دو اہلکار سوار تھے۔ترجمان نے کہا کہ یہ افسران پولس گاؤں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے متاثرین سے ملنے جارہے تھے۔ اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ ترجمان نے بتایا کہ افسران کو فوری طور پر پاک فوج نے نکال لیا اور انہیں راولاکوٹ میں یو این ایم او جی آئی پی فیلڈ اسٹیشن واپس منتقل کیا گیا۔ترجمان انٹیلیجنس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت ایل اوسی یا ورکنگ باؤنڈری کے پار سرجیکل سٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کئی واقعات نے عالمی برادری کے سامنے ہندوستان کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے یاد دہانی کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ڈوزیئر نے بھارتی کی سرپرستی میں ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ترجمان نے متنبہ کیا کہ کسی بھی غلط فہمی کا نتیجہ ہندوستان کے لئے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بنے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کو جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے منظر نامہ سے خطے کو تباہ کن نتائج کے ساتھ عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی فوجی تنازعہ سے افغانستان میں امن عمل کو بھی نقصان ہو گا جس کی پوری ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مشورہ دیں کہ نئی دہلی کسی ایسی بھی غیر ذمہ دارانہ کارروائی سے باز رہیں جو علاقائی امن و استحکام کو خطرہ میں ڈالے۔ترجمان نے کہا کہ ہم بھارتی سیاسی اور فوجی قیادت کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ پاکستان ان کی ذہنیت اور مذموم عزائم سے بخوبی آگاہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ ورلڈ بینک نے ‘انفراسٹرکچر میں نجی شرکت’ (پی پی آئی) کے بارے میں اپنی ششماہی رپورٹ میں 2020 کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک قرار دیا ۔