نوجوانوں میں عربی زبان کے فروغ کے لئے ملک بھر میں عربی زبان کے مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقی وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں عربی زبان کے فروغ کے لئے ملک بھر میں عربی زبان کے مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عربی زبان سے اسلام کی اصل روح اور قرآن و سنہ کی تعلیمات کو سمجھنے میں مدد ملے …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقی وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں عربی زبان کے فروغ کے لئے ملک بھر میں عربی زبان کے مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عربی زبان سے اسلام کی اصل روح اور قرآن و سنہ کی تعلیمات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیوں اور کالجوں کی سطح پر عربی زبان کے مراکز قائم کرے گی۔ نجی شعبہ کی یونیورسٹیوں میں عربی زبان کے فروغ کے لئے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں متعلقہ یونیورسٹیوں میں سیرت لٹریچر کی اشاعت کے ساتھ مختلف یونیورسٹیوں میں سیرت مصطفیٰ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم پر پی ایچ ڈی کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کو مضبوط بنانے اور ملک سے انتہاءپسندی، دہشت گردی، فرقہ وارانہ تشدد اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپوزیشن کو آگے آنے اور حکومت کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کی دعوت دینا چاہتی ہے۔