سپیکر اورڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کاسینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کابھی اظہار کیا۔