اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کا سب سے زیادہ تناسب کراچی میں 13.01 فیصد اسکے بعد لاہور میں 9.49 فیصد تیسرے نمبر پر میر پور میں 8.47 فیصد ہے۔پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسز کا مثبت تناسب کراچی میں 13.01 فیصد,دوسرے نمبر پر لاہور میں 9.49 فیصد اسکے بعد …
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کا سب سے زیادہ تناسب کراچی میں 13.01 فیصد ہو گیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر
مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کا سب سے زیادہ تناسب کراچی میں 13.01 فیصد اسکے بعد لاہور میں 9.49 فیصد تیسرے نمبر پر میر پور میں 8.47 فیصد ہے۔پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسز کا مثبت تناسب کراچی میں 13.01 فیصد,دوسرے نمبر پر لاہور میں 9.49 فیصد اسکے بعد میر پور میں 8.47 فیصد رہا۔ملک بھر میں 2 ہزار 403 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔مختلف وفاقی اکائیوں میں کورونا کے مثبت کیسزکے تناسب کے لحاظ سے آزاد جموں کشمیر میں 8.25 فیصد ، بلوچستان میں 4.7 فیصد،گلگت بلتستان میں 1.22 فیصد ، اسلام آباد میں 3.58 فیصد،خیبر پختونخوا میں 6.41 فیصد ، پنجاب میں 3.40 فیصد اور سندھ میں 7.91 فیصد رہا۔اسی طرح سے صوبوں کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز کے مثبت تناسب کے لحاظ سے پنجاب میں لاہور 9.49 فیصد، راولپنڈی 5.74 فیصد، گوجرانولہ میں 2.78 فیصد، سندھ کے شہروں جن میں کراچی 13.01 فیصد، حیدرآباد 6.78 فیصد رہا۔اسی طرح سے خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور 6.36 فیصد،سوات 5.51 فیصد،ایبٹ آباد 4.69 فیصد۔بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں 3.15 فیصد تناسب رہا۔وفاقی دارالحکومت میں 3.58 فیصد۔آزاد کشمیر کے شہروں میں میرپور 8.47 فیصد،مظفرآباد 7.69 فیصد۔اسی طرح سے پوری دنیا میں ہونے والی اموات کی طرح ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد 9 ہزار 392 ہے جو کہ پوری دنیا میں ہونے والی اموات کے 2.21 فیصد تناسب کے مقابلے میں 2.04 فیصد ہے۔ملک میں ہونے والی اموات میں سے 70 فیصد مرد جاں بحق ہوئے جن کی اوسط عمریں 61 سال ہیں اور جاں بحق ہونے والوں میں سے 77.5 فیصد افراد وہ تھے جن کی عمریں 50 سال سے زائد تھی۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 73 فیصد افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد ہسپتالوں میں زیر علاج تھے جبکہ 58 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پر دوران علاج جاں بحق ہوئے۔








