واشنگٹن، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔21دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد17 لاکھ تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 71 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد77184964 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1700236افراد لقمہ اجل بن چکے …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے17 لاکھ سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد7 کروڑ71 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مزید خبریں
واشنگٹن، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔21دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد17 لاکھ تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 71 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد77184964 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1700236افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد21383890ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ82 لاکھ67 ہزار ہے، ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ24ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد18267579اور فعال متاثرین کی تعداد7320628ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک324869افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ56 ہزار اور اموات ایک لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے24337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید333 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر10056248 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد305015 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 145843افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 408 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد72 لاکھ38 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے 25445 نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7238600 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے806026 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 186773ہے۔ دریں اثناءمیکسیکو میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئیں، ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد13لاکھ20 ہزار سے زائد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میکسیکو میں کورونا وائرس سے مزید326 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے6870 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1320545تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 118202افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد20 لاکھ40 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے67 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید326 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے35928نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2040147ہے۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک67401 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہورہی ہے، کورونا کی وبا سے اب تک مختلف ممالک میں17لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں








