اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اینٹی ریپ آرڈیننس کے نفاذ کے لئے سب کی مدد کی ضرورت ہے۔کورونا سے صحت یابی کے بعد پیر کو اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بے حد شکر گزار ہوں۔کام پر واپس آ گیا ہوں اور وہیں سے شروع کروں گا جہاں …
اینٹی ریپ آرڈیننس کے نفاذ کے لئے سب کی مدد کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا وڈیو پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اینٹی ریپ آرڈیننس کے نفاذ کے لئے سب کی مدد کی ضرورت ہے۔کورونا سے صحت یابی کے بعد پیر کو اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بے حد شکر گزار ہوں۔کام پر واپس آ گیا ہوں اور وہیں سے شروع کروں گا جہاں سے چھوڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ والدین کی گھر سے بے دخلی سے متعلق آرڈیننس پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا۔اینٹی ریپ آرڈیننس کے نفاذ پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ریپ آرڈیننس کے نفاذ کے لیئے سب کی مدد کی ضرورت ہے۔








