صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔ انہوں نے نائک شاہجہان اور سپاہی حمید کے اہل خانہ سے بات کی۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ صدر مملکت نے شہداءکو …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔ انہوں نے نائک شاہجہان اور سپاہی حمید کے اہل خانہ سے بات کی۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ صدر مملکت نے شہداءکو اُن کی خدمات اور بہادری پر ان کوخراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔