پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سےپاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) موہن وجے وکرما کی ملاقات

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سےپاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) موہن وجے وکرما نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف اور …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سےپاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) موہن وجے وکرما نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف اور معزز مہمان کے مابین خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔