ہم سب اپنے بہادر شہیدوں اور ان کے خاندانوں کے ہمیشہ مشکور رہیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم سب اپنے بہادر شہیدوں اور ان کے خاندانوں کے ہمیشہ مشکور رہیں گے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ جان پر کھیل کر ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہیں تاکہ ہم سب سکھ اور چین کی زندگی گزار سکیں۔ اللہ اجر دینے والا ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت نے لائن …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم سب اپنے بہادر شہیدوں اور ان کے خاندانوں کے ہمیشہ مشکور رہیں گے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ جان پر کھیل کر ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہیں تاکہ ہم سب سکھ اور چین کی زندگی گزار سکیں۔ اللہ اجر دینے والا ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا جس میں انہوں نے نائک شاہجہان اور سپاہی حمید کے اہل خانہ سے بات کی۔ صدر مملکت نے شہداء کو اُن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔