اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے باہر ہوگئے۔ شاداب خان کو بائیں ٹانگ میں انجری کا سامنا ہے جس کے باعث ان کو چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور رہنا پڑے گا ۔آل راؤنڈر شاداب خان ان فٹنس مسائل کے باعث نہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف …
شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے بھی باہر ، چھ ہفتے آرام کی تجویز

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے باہر ہوگئے۔ شاداب خان کو بائیں ٹانگ میں انجری کا سامنا ہے جس کے باعث ان کو چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور رہنا پڑے گا ۔آل راؤنڈر شاداب خان ان فٹنس مسائل کے باعث نہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ بلکہ آئندہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریزسے بھی باہرہوگئے ہیں۔ شاداب خان نیپئر میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے۔ قومی سکواڈ کے ترنگا پہنچنے پر ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا۔جس میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کو بائیں ٹانگ کے مسلز میں شدیدتکلیف ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر، ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ نئی ہے۔شاداب خان اس سے قبل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے آؤٹ ہوگئے تھے۔ڈاکٹرسہیل سلیم کے مطابق اس انجری کے حوالے سے بہت احتیاط کی ضرورت ہے ، لہٰذا انہیں 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے، میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا جس کے بعد ہی وہ ان کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 26 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہے گی۔ شاداب خان قومی سکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے جہاں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔








