اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا، گروپ اے کے میچز میںڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈاسلام آباد میں اسلام آباد کا مقابلہ حبیب بینک سے ہوگا، قذافی سٹیڈیم لاہور میں یونائیٹڈ بینک اور لاہور بلیو کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا،ارباب سٹیڈیم پشاور میں سوئی سدرن گیس اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا …
قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا دوسرا مرحلہ (جمعہ سے ) شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا، گروپ اے کے میچز میںڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈاسلام آباد میں اسلام آباد کا مقابلہ حبیب بینک سے ہوگا، قذافی سٹیڈیم لاہور میں یونائیٹڈ بینک اور لاہور بلیو کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا،ارباب سٹیڈیم پشاور میں سوئی سدرن گیس اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان واپڈا اور کراچی بلیو کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، گروپ بی کے میچز میںپنڈی سٹیڈیم میں سوئی نادرن گیس کا مقابلہ راولپنڈی سے ہوگا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نیشنل بینک اور کراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں کے آر ایل کامقابلہ فاٹا سے اور ایل سی سی اے گراﺅنڈ لاہور میں پی آئی اے کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا۔








