آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

85
آبی ذخائر

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پانی کی آمد 18300کیوسک اور اخرج17800 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 8 ہزار200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد7400 کیوسک اور اخراج5 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد7600کیوسک اور اخراج7600کیوسک۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ پانی کی موجودہ سطح1472.46 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.122 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1164.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.401 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.156 ملین ایکڑ فٹ رہا۔