ہری پور۔30دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے سوئی گیس سے محروم ملکیار کی آبادیوں کو گیس فراہمی کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے سیکرٹری نعیم اللہ خان نے ملکیارکے علاقوں محلہ مسجد بلال، محلہ ابوذر غفاری، محلہ سیداں، محلہ رڑیاں، منڈی مویشیاں، محلہ بنداں اور ملحقہ آبادیوں میں سابق ناظم ملک فیصل اقبال خان، اعجاز ترین اور دیگر عمائدین …
وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے ملکیار کی آبادیوں کو گیس فراہمی کی منظوری دیدی

مزید خبریں
ہری پور۔30دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے سوئی گیس سے محروم ملکیار کی آبادیوں کو گیس فراہمی کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے سیکرٹری نعیم اللہ خان نے ملکیارکے علاقوں محلہ مسجد بلال، محلہ ابوذر غفاری، محلہ سیداں، محلہ رڑیاں، منڈی مویشیاں، محلہ بنداں اور ملحقہ آبادیوں میں سابق ناظم ملک فیصل اقبال خان، اعجاز ترین اور دیگر عمائدین کے ہمراہ متعلقہ محکمہ سے سروے مکمل کروانے کے بعد دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب ان تمام علاقوں میں سوئی گیس کی سپلائی لائنیں بچھا کر افتتاح کیا جائے گا۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ اور شہریوں نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو سوئی گیس فراہمی کی منظوری دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔








