کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باوجود بینکاری شعبہ سے قرضوں کے حصول میں اضافہ ہوا، سیٹیٹ بینک

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باوجود بینکاری شعبہ سے قرضوں کے حصول میں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کے اجرا میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور قرضوں کی فراہمی 121.30 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ رپورت کے مطابق 30 نومبر 2020 تک شعبہ کے مجموعی واجب الادا قرضے 6.24 کھرب …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باوجود بینکاری شعبہ سے قرضوں کے حصول میں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کے اجرا میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور قرضوں کی فراہمی 121.30 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ رپورت کے مطابق 30 نومبر 2020 تک شعبہ کے مجموعی واجب الادا قرضے 6.24 کھرب روپے ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ نومبر 2019 کے اختتام پر نجی شعبہ کے ذمہ واجب الادا قرضوں کا حجم 6.12 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باوجود نہ صرف روایتی بلکہ غیر روایتی شعبوں کی جانب سے قرضوں کے حصول میں اضافہ ہوا ہے اور اعلیٰ تعلیم وصحت کے شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں دیگر روایتی شعبہ جات بشمول تعمیرات ، ٹیکسٹائل ، ادویہ سازی ، تیل وگیس کی تلاش، ریفائنریز، انفارمیشن اور کمیونیکیشن کے شعبوں کو قرضوں کے اجرا میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پرسنل و کنزیومر فنانسنگ بھی بڑھی ہے۔ اسی طرح زراعت وخوراک ، ٹائرز اینڈ ٹیوبز، الیکٹریکل و کمپیوٹر مینوفیکچرنگ اور کیمیکلز پروڈکشن کے شعبوں کو قرضوں کی فراہمی بھی بڑھی ہے۔