اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی۔ فواد عالم نے بدھ کو میچ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری سکور کر کے کئی منفرد اعزاز اپنے نام کر لیے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ …
فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی۔ فواد عالم نے بدھ کو میچ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری سکور کر کے کئی منفرد اعزاز اپنے نام کر لیے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ کے آخری روز چوتھی اننگز میں فواد عالم نے 11 برس بعد شاندار سنچری سکور کی جو ان کے کیرئیر کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی۔ اس سے قبل فواد عالم نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری سکور کی تھی۔فواد عالم نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ فواد عالم نے ایشیا سے باہر چوتھی اننگز میں وکٹ پر سب سے زیادہ رکنے والے قومی کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔فواد عالم 360 سے زائد منٹس وکٹ پر موجود رہے جو اس صدی میں ایشیا سے باہر کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ٹائم ہے۔اس سے قبل اسد شفیق نے برسبین میں 2016 میں چوتھی اننگز میں 336 منٹ بیٹنگ کی تھی۔فواد عالم نے کیوی بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 14خوبصورت چوکوں کی مدد سے 102رنز بنائے ، یہ فواد عالم کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔ فواد عالم کو 102کے انفرادی سکور پر نیل واگنر نے واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔








