اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ سال 2020 کے مقابلے میں بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ سال مارچ میں جاپان کے خلاف دیوس کپ ٹائی کا بے تابی سے منتظر ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والا سال گزرنے والے سال سے بہتر ہوگا۔ اعصام الحق نے …
آئندہ سال جاپان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کا بے تابی سے منتظر ہوں، اعصام الحق قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ سال 2020 کے مقابلے میں بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ سال مارچ میں جاپان کے خلاف دیوس کپ ٹائی کا بے تابی سے منتظر ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والا سال گزرنے والے سال سے بہتر ہوگا۔ اعصام الحق نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 2020 کے مقابلے میں 2021 بہتر ہو گا اور نئے سال میں انسانیت و امن کا پیغام دنیا بھر میں پھیلے گا۔انہوں نےکہا کہ آنے والے سال میں بھی ان کی کوشش ہو گی کہ وہ ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے برس میں دوستی بڑھے گی اور لوگ ایک دوسرے کی قدر کرنا سیکھیں گے۔اعصام الحق میں دعا گو ہوں کہ 2021 میں زندگی ایک مرتبہ پھر نارمل ہوگی اور جو لوگ کورونا وائرس جیسی عالمگیر وبا سے متاثر ہوئے وہ اس سے مکمل صحت یاب ہوں گے اور اپنی نارمل زندگی کی طرف آئیں گے۔ٹینس سٹار کا کہنا تھاکہ انہیں مارچ میں جاپان کے خلاف ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی کا انتظار ہے، اس سے پاکستان ٹینس کو بہت فائدہ ہو گا۔اعصام الحق گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس برس بھی عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت بنے لیکن سال کے آخر میں پاؤں میں انجری کے باعث ملکی ٹورنامنٹس میں ایکشن میں دکھائی نہ دے سکے۔ ایک سوال کے جواب میں اعصام الحق نے کہا کہ میں اب فٹ ہو ں اور دوبارہ تربیت شروع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جو 8فروری 2021میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے میں بھرپور شرکت کروں گا۔








