اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):افغانستان، پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی کا اجلاس اختتام پذیرہو گیا ، اجلاس تین دن تک اسلام آباد میں جاری رہا،افغان وفد کی قیادت افغان وزیر برائے صنعت و پیداوار نثار احمد فیضی غوریانی نے کی،اجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کی تجدید کیلئے تعمیری بات چیت ہوئی،جمعرات کو وزارت تجارت سے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے …
افغانستان، پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی کا اجلاس ، فریقین کا معاہدہ کی تجدید کیلئے بات چیت جاری رکھنے ، ریلوے کے شعبہ میں تعاون کیلئے ایم او یو سائن کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):افغانستان، پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی کا اجلاس اختتام پذیرہو گیا ، اجلاس تین دن تک اسلام آباد میں جاری رہا،افغان وفد کی قیادت افغان وزیر برائے صنعت و پیداوار نثار احمد فیضی غوریانی نے کی،اجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کی تجدید کیلئے تعمیری بات چیت ہوئی،جمعرات کو وزارت تجارت سے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق افغان وزیر نثار احمد فیضی غوریانی نے وزیر اعظم پاکستان سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر بحری امور علی زیدی سے بھی ملاقات کی،افغان وزیر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور نجی شعبہ کے ارکان سے بھی مفید ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی کے اجلاس کا مشترکہ افتتاح کیا گیا۔مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور افغان وزیر صنعت و تجارت نثار احمد فیضی غوریانی نے مشترکہ افتتاح کیا۔افغانستان کے نائب وزیر زراعت و آبپاشی لائیو سٹاک اور قدرتی وسائل حشمت اللہ غفوری اور پاکستان کے وفاقی سیکرٹری صالح فاروقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کی تجدید کیلئے تعمیری بات چیت ہوئی، دونوں جانب سے معاہدہ کے مجوزہ مسودہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،فریقین کا معاہدہ کی تجدید کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس کی تاریخ اور مقام کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائیگا۔اجلاس میں دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدہ پر بھی بات چیت کی گئی ،ریلوے کے شعبہ میں تعاون کیلئے ایم او یو سائن کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔








