پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کلینڈرسال کے پہلے دن کاروبار حصص میں زبردست تیزی

کراچی۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کلینڈرسال کے پہلے دن کاروبار حصص میںزبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اورحکومت کی جانب سے گردشی قرضے کی ضمن میں توانائی شعبے میں ادائیگیوں کے توقعات پرسرمایہ کاروں کی جانب سے تیل وگیس شعبوںکے شیئرز کی خریداری میں بھرپور دلچسپی لی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100نڈیکس کی 44ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس …

کراچی۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کلینڈرسال کے پہلے دن کاروبار حصص میںزبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اورحکومت کی جانب سے گردشی قرضے کی ضمن میں توانائی شعبے میں ادائیگیوں کے توقعات پرسرمایہ کاروں کی جانب سے تیل وگیس شعبوںکے شیئرز کی خریداری میں بھرپور دلچسپی لی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100نڈیکس کی 44ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس 679.42پوائنٹس کے اضافے سے 44434.80پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ52.70فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 97ارب55کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 11.13فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں نے نئے سال کا ستقبال پرجوش انداز میں کرتے ہوئے نئی سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس44ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے44870پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 44500، 44600، 44700 اور 44800کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 679.42پوائنٹس کے اضافے سے44434.80پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس404.01پوائنٹس کے اضافے سے18584.01پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 389.79 پوائنٹس کے اضافے سے31169.49پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1287.24پوائنتس بڑھ کر 72454.84 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر406کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 178میں کمی اور14میں استحکام رہا۔کاروبار میںتیزی کے باعث مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 97 ارب 55 کروڑ 10لاکھ17ہزار603 روپے بڑھ کر81کھرب32ارب91کروڑ45لاکھ13ہزار580 روپے ہوگیا۔جمعہ کو مارکیٹ میں جن کمپنیوں میں زیادہ سرگرمیاں دیکھی گئیں ان میں پاورسیمنٹ،حیسکول پیٹرول،پاک ریفائنری، اذگارڈنائن، میپل لیف،یونٹی فوڈز،فوجی فرٹیلائزر،حب پاور،ٹی آر جی پاکستان اور کے الیکٹرک شامل تھیں۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتارچڑھائوکے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 500روپے کے اضافے سے14ہزار500روپے اورکولگیٹ پامولو80روپے کے اضافے سے2980روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 37.51روپے کی کمی سے 6627.50 روپے اورباٹا پاک21.31روپے کی کمی سے1510.53روپے ہوگئی۔