قومی ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ کپ 17 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ کپ 17 اکتوبر سے ایف نائن پارکاسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پی بی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی تیاری کے سلسلے میں اس ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ کپ 17 اکتوبر سے ایف نائن پارکاسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پی بی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی تیاری کے سلسلے میں اس ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانچ روزہ ایونٹ میں چھ ٹیمیں جن میں لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور، پشاور، آزاد کشمیر اور اسلام آباد شامل ہیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply