جاپان میں شدید برفباری کی پیشگوئی

ٹوکیو۔7جنوری (اے پی پی):جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے انتہائی شمالی علاقوں میں ہوکّائیدو سے جنوب مغربی خطے کیوشو تک، میدانی علاقوں سمیت بحیرہ جاپان کی جانب وسیع علاقے میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔پیشگوئی کے مطابق، بحرالکاہل کی جانب بھی پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ہوگی جبکہ میدانی علاقوں …

ٹوکیو۔7جنوری (اے پی پی):جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے انتہائی شمالی علاقوں میں ہوکّائیدو سے جنوب مغربی خطے کیوشو تک، میدانی علاقوں سمیت بحیرہ جاپان کی جانب وسیع علاقے میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔پیشگوئی کے مطابق، بحرالکاہل کی جانب بھی پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ہوگی جبکہ میدانی علاقوں میں بھی کچھ برف جم سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سرد ہوا کا نظام اختتام سال اور سال نو کی چھٹیوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے۔انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ انتہائی ضروری صورتوں کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونک برف میں گاڑیاں پھنسنے کا خطرہ ہے۔