واشنگٹن۔7جنوری (اے پی پی):امریکی پارلیمنٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور پولیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 52 کو گرفتار کیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب صدر جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں جیت کی باقاعدہ تصدیق کے لیے کانگریس اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس نائب امریکی صدر مائیک پینس کی سربراہی میں جاری تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں …
امریکی کانگرس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں 4 افراد کے مارے جانے کی تصدیق

مزید خبریں
واشنگٹن۔7جنوری (اے پی پی):امریکی پارلیمنٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور پولیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 52 کو گرفتار کیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب صدر جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں جیت کی باقاعدہ تصدیق کے لیے کانگریس اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس نائب امریکی صدر مائیک پینس کی سربراہی میں جاری تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی کے بعد نیلے پرچم اٹھائے ایک ہجوم نے کیپٹل ہل کے باہر رکاوٹیں توڑ دیں اور عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔ اس دوران ٹرمپ کا ایک حامی سینیٹ میں ڈائس پر چڑھ گیا اور ٹرمپ کی جیت کا دعویٰ کیا۔واقعے کے دوران سینیٹ اور ایوان نمائندگان کا مشترکہ اجلاس کچھ وقت کے لیے معطل کیا گیا، پولیس نے ارکان کانگریس کو باہر نکالنے کے دوران مظاہرین پر شیلنگ کی۔ پرتشدد مظاہرے کے دوران 4 افراد کی ہلاکت اور 52 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی دارالحکومت میں اس واقعہ کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ شہر بھر میں ایمرجنسی میں 15 روز کی توسیع بھی کر دی گئی ہے۔








