پی سی بی کا ٹرائی اینگولر سٹیج آف انٹرریجن انڈر 19 ون ڈے اور تین روزہ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹرائی اینگولر سٹیج آف انٹرریجن انڈر 19 ون ڈے اور تین روزہ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز (آج) ہفتہ سے ہو گا جبکہ تین روزہ ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ جمعہ کو پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق ون ڈے ٹورنامنٹ …

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹرائی اینگولر سٹیج آف انٹرریجن انڈر 19 ون ڈے اور تین روزہ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز (آج) ہفتہ سے ہو گا جبکہ تین روزہ ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ جمعہ کو پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق ون ڈے ٹورنامنٹ آج ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے جس میں حیدرآباد ریجن، پشاور ریجن اور کراچی ریجن کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، افتتاحی میچ میں حیدرآباد اور پشاور کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 10 اکتوبر کو حیدرآباد اور کراچی ریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 13 اکتوبر کو کراچی کا مقابلہ پشاور ریجن سے ہو گا اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply