عمان ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پانچویں فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو آخری چار گروپ میچز کے فیصلے ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن جاپان کا مقابلہ امریکہ، پیراگوئے کا گھانا، شمالی کوریا کا نائیجیریا اور برازیل کا انگلینڈ سے ہو گا۔ اردن میں جاری میگا ایونٹ میں آج ہفتہ کو گروپ سی اور گروپ ڈی میں آخری دو، دو گروپ میچز کھیلے جائیں …
فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈکپ میں ( ہفتہ کو)آخری چار گروپ میچز کے فیصلے ہوں گے

مزید خبریں
عمان ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پانچویں فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو آخری چار گروپ میچز کے فیصلے ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن جاپان کا مقابلہ امریکہ، پیراگوئے کا گھانا، شمالی کوریا کا نائیجیریا اور برازیل کا انگلینڈ سے ہو گا۔ اردن میں جاری میگا ایونٹ میں آج ہفتہ کو گروپ سی اور گروپ ڈی میں آخری دو، دو گروپ میچز کھیلے جائیں گے، گروپ سی میں شمالی کوریا کا مقابلہ نائیجیریا اور برازیل کا انگلینڈ سے ہو گا جبکہ گروپ ڈی میں جاپانی ٹیم امریکہ اور پیراگوئے کی ٹیم گھانا کے مدمقابل ہو گی۔








