پاکستان کی مینز اینڈ ویمنز ٹیمیں آئی ایچ ایف ساﺅتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہینڈبال ایونٹس میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش روانہ

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کی مینز اینڈ ویمنز جونیئر ہینڈبال ٹیمیں انٹرنیشنل ہینڈبال فیڈریشن ساﺅتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہینڈبال ایونٹس میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئیں۔ پاکستان کی مینز ٹیم افتتاحی روز مالدیپ جبکہ ویمنز ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مینز ٹیم شاہدعلی، شاہ نواز، علی …

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کی مینز اینڈ ویمنز جونیئر ہینڈبال ٹیمیں انٹرنیشنل ہینڈبال فیڈریشن ساﺅتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہینڈبال ایونٹس میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئیں۔ پاکستان کی مینز ٹیم افتتاحی روز مالدیپ جبکہ ویمنز ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مینز ٹیم شاہدعلی، شاہ نواز، علی حسن، مزمل حسین، محمدبلال اجمل، خرم شہزاد، محمدجنید اکرم، رجب علی، شاہد مختار، عدیل طاہر، محمدارسلان اشرف، سبدل، محمدراشد اور زین رفیق پر مشتمل ہے جبکہ قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں میں صائقہ ریاض، سدرہ خالد، زہرہ نثار، سحراقبال، نازش شہزادی، رئیسہ محمدعلی، عرواناز، سائرہ توقیر، شمائیلہ احمد، نورفاطمہ، مافیہ پروین، مینائل منور، فاطمتہ الزہرہ اور شانزا علی شامل ہیں۔

Leave a Reply