متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 3500نئے کیسز کی تصدیق

دبئی ۔22جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3500 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔العریبیہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 3500 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3901صحت یاب ہوئے اور 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس کے کل مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 258 …

دبئی ۔22جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3500 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔العریبیہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 3500 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3901صحت یاب ہوئے اور 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس کے کل مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 258 تک ہوچکی ہے جبکہ 3901 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 322 لوگ شفا پاچکے ہیں۔ محکمہ صحٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 63 ہزار 285 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اسی دوران 84 ہزار 919 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی اور اب تک 22 لاکھ 46 ہزار 69 افراد کورونا ویکسین لے چکے ہیں۔