فاسٹ بائولر حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں کیریئر کی بہترین بائولنگ کی اور مجموعی طور 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں کیریئر کی بہترین بائولنگ کی اور مجموعی طور 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔26سالہ حسن علی کی شاندار بائولنگ کی بدولت نہ صرف پاکستان نے یہ ٹیسٹ میچ 95 رنز سے جیتا بلکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی ۔ حسن علی نے دونوں اننگز میں پانچ، …

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں کیریئر کی بہترین بائولنگ کی اور مجموعی طور 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔26سالہ حسن علی کی شاندار بائولنگ کی بدولت نہ صرف پاکستان نے یہ ٹیسٹ میچ 95 رنز سے جیتا بلکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی ۔ حسن علی نے دونوں اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پہلی بار میچ میں 10 کھلاڑی آئوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ اب تک 11 ٹیسٹ کھیل کر 43 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

مزید خبریں