کراچی۔12فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا ہے۔20 فروری سے 22 مارچ 2021 تک جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف سمیت پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل 7 ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ان 7 مقامی امپائرز میں آصف یعقوب(پی سی بی امپائر آف دی ائیر 2020)، احسن رضا، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف ریفریز کے سابق رکن روشن ماہنامہ اور پی سی بی ایلیٹ پینل آف ریفریز میں شامل علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس اور محمد جاوید ملک ٹورنامنٹ کے 34 میچوں میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، راشد ریاض کو تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ روشن ماہنامہ اس روز میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ 20فرور ی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ پی سی بی ایلیٹ پینل میں امپائرز احسن رضا (لاہور)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، عمران جاوید(کراچی)، راشد ریاض(لاہور)، شوزب رضا(لاہور)اور ضمیر حیدر (لاہور) شامل ہیں۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں امپائرزعلیم ڈار ، مائیکل گف اور رچرڈ ایلنگ ورتھ شامل ہیں۔ پی سی بی ایلیٹ پینل میں میچ ریفریز: علی نقوی(لاہور)، افتخار احمد (کراچی)، محمد انیس (لاہور) اور محمد جاوید ملک(ملتان)شامل ہیں جبکہ انٹرنیشنل میچ ریفری روشن ماہنامہ (سری لنکا) ہیں۔ ایونٹ کے کوالیفائر، دو ایلیمنٹرزاور فائنل کے لیے امپائرز اورمیچ ریفریز کی تقرری ان میچز سے کچھ روز قبل کی جائے گی۔ڈے میچز دوپہر 2 بجے اور نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔جمعہ کو شیڈول ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے اور دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔ 20 فروری کو کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائٹ میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ (میچ ریفری) ہوں گے۔ 21 فروری کو لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی کے ڈے میچ میں شوزب رضا اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز جبکہ، ضمیر حیدرتھرڈ امپائر، عمران جاویدفورتھ امپائر اور افتخار احمدمیچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام ملتان سلطانز کے نائٹ میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ ا ور احسن رضا فیلڈ امپائر، علیم ڈارتھرڈ امپائر، آصف یعقوب فورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔ 22 فروری کو لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائٹ میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب فیلڈ امپائرز، راشد ریاض تھرڈ امپائر، ضمیر حیدرفورتھ امپائر،علی نقوی میچ ریفری کے فرئض انجام دیں گے۔ 23 فروری کو پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز کے نائٹ میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضاآن فیلڈ امپائرز، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، احسن رضافورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔ 24 فروری کو کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائٹ میچ میں احسن رضا اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز، شوزب رضاتھرڈ امپائر، عمران جاویدفورتھ امپائر، علی نقوی میچ ریفری ہوں گے۔ 26 فروری کو لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز کے ڈے میچ میں علیم ڈار اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز، شوزب رضاتھرڈ امپائر، راشد ریاض فورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائٹ میچ میںرچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز، احسن رضاتھرڈ امپائر، عمران جاویدفورتھ امپائر، افتخار احمد میچ ریفری ہوں گے۔ 27 فروری کو کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز کے ڈے میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر، احسن رضا تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔ پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائٹ میچ میںشوزب رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز، عمران جاویدتھرڈ امپائر، ضمیر حیدر فورتھ امپائر، علی نقوی میچ ریفری ہوں گے۔ 28 فروری کو لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز کے نائٹ میچ میں علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائرز، راشد ریاض تھرڈ امپائر، شوزب رضا فورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائٹ میچ میں احسن رضا اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائر، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، عمران جاوید فورتھ امپائر، علی نقوی میچ ریفری ہوں گے ۔ 03 مارچ کو کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی کے ڈے میچ میں علیم ڈار اور عمران جاوید آن فیلڈ امپائرز، ضمیر حیدرتھرڈ امپائر، شوزب رضا فورتھ امپائر، افتخار احمدمیچ ریفری ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز کے نائٹ میچ میں آصف یعقوب اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز، رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر، احسن رضا فورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ 04 مارچ کو لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائٹ میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر، احسن رضا تھرڈ امپائر، عمران جاوید فورتھ امپائر، علی نقوی میچ ریفری ہوں گے۔ 05 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز کے نائٹ میچ میںرچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز، عمران جاوید تھرڈ امپائر، راشد ریاض فورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔ 06 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ڈے میچ میں احسن رضا اور عمران جاوید آن فیلڈ امپائرز، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، ضمیر حیدر فورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔ پشاور زلمی بمقابلہ قلندرز کے نائٹ میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضاآن فیلڈ امپائرز، علیم ڈارتھرڈ امپائرز، فیصل آفریدی فورتھ امپائر،علی نقوی میچ ریفری ہوں گے۔ 07 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈے میچ میں علیم ڈاراور شوزب رضاآن فیلڈ امپائر، فیصل آفریدی تھرڈ امپائر، ضمیر حیدر فورتھ امپائر، افتخار احمد میچ ریفری ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے نائٹ میچ میں راشد ریاض اور آصف یعقوب فیلڈ امپائرز، رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر، عمران جاویدفورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔ 10 مارچ کو پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز کے نائٹ میچ میں مائیکل گف اور احسن رضاآن فیلڈ امپائرز، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر، محمد انیس میچ ریفری ہوں گے۔ 11 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرز کے نائٹ میچ میں مائیکل گف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز، فیصل آفریدی تھرڈ امپائر، ضمیر حیدرفورتھ امپائر، محمد جاوید ملک میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ 12 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی کے ڈے میچ میں علیم ڈار اور شوز ب رضا آن فیلڈ امپائرز، راشد ریاض تھرڈ امپائر، ضمیر حیدرفورتھ امپائر، محمد انیس میچ ریفری ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز کے نائٹ میچ میں مائیکل گف اور آصف یعقوب فیلڈ امپائرز، احسن رضا تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔ 13 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز کے ڈے میچ علیم ڈار اور ضمیر حیدرآن فیلڈ امپائرز، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، راشد ریاض فورتھ امپائر، محمد انیس میچ ریفری ہوں گے۔ ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائٹ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضاآن فیلڈ امپائرز، احسن رضاتھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر، محمد جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔ 14 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی کے ڈے میچ میںعلیم ڈار اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز، راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر، محمد جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز کے نائٹ میچ میں احسن رضا اور ضمیر حیدر آن فیلڈ امپائرز، شوزب رضاتھرڈ امپائر، آصف یعقوب فورتھ امپائر، محمد انیس میچ ریفری ہوں گے۔ 15 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی کے نائٹ میچ میں مائیکل گف اور آصف یعقوب فیلڈ امپائرز، شوزب رضاتھرڈامپائر، احسن رضافورتھ امپائر، روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے جبکہ 16 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز کے نائٹ میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز، مائیکل گف تھرڈ امپائر، احسن رضا فورتھ امپائر، محمد جاوید ملک میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔