واشنگٹن ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما نے ایک عالمی اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ دنیا بھر کی بچیاں مشکلات پر قابو پا سکیں اور تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ بامعنی اور سیر حاصل زندگی گزار سکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی یہ اپیل لڑکیوں کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے سامنے آئی ہے، جس کی …
بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کئے جائے ، مشعل اوباما

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما نے ایک عالمی اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ دنیا بھر کی بچیاں مشکلات پر قابو پا سکیں اور تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ بامعنی اور سیر حاصل زندگی گزار سکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی یہ اپیل لڑکیوں کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے سامنے آئی ہے، جس کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2011 ءمیں ابتدا کی تاکہ بچیوں کے حقوق کو تسلیم کیا جائے اور وہ دنیا بھر میں درپیش مخصوص چیلنجوں سے نبردآزما ہو سکیں۔مشیل اوباما نے اپنے بیان میں لیٹ گرلز لَرن کی حمایت پر زور دیا، جس کا مقصد ایسی بچیوں کی تعلیم کے فروغ کی عالمی کوشش ہے جو سکول میں داخل نہیں ہیں۔







