بیجنگ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) چین کے ریاستی منصوبہ بندی کمیشن نے ایک ایسا پانچ سالہ منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت ملک کے تیز رفتار ریلوے رابطوں کو توسیع دے کر یورپ تک پھیلا دیا جائے گا۔ یہ منفرد منصوبہ چین کی ون بیلٹ، ون روڈ پالیسی کا حصہ ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق چینی حکومت فضائی اور سمندری راستوں سے مال برداری کے نطام کی جگہ …
چین سے یورپ تک ایکسپریس ٹرین رابطے کی تیاریوں میں تیزی

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) چین کے ریاستی منصوبہ بندی کمیشن نے ایک ایسا پانچ سالہ منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت ملک کے تیز رفتار ریلوے رابطوں کو توسیع دے کر یورپ تک پھیلا دیا جائے گا۔ یہ منفرد منصوبہ چین کی ون بیلٹ، ون روڈ پالیسی کا حصہ ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق چینی حکومت فضائی اور سمندری راستوں سے مال برداری کے نطام کی جگہ ریل رابطوں کے ذریعے مال برداری کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ بیجنگ میں سرکاری منصوبہ سازوں کے مطابق اس منصوبے کے تحت چائنہ ایکسپریس ریلوے کو کسٹمز کلیئرنس اور بنیادی ڈھانچوں کے شعبوں میں مزید ترقی دیتے ہوئے اس کا دائرہ کار یورپ تک پھیلا دیا جائے گا۔







