کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کے حوالے سے اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،سینیٹر مشاہد حسین سید

اقوام متحدہ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتاہے لیکن بھارتی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے تمام دروازے بند کررکھے ہیں۔ یہ بات وزیرا عظم کے خصوصی ایلچی سینیٹر شاہد حسین نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوںکے ساتھ بات چیت میں کہی۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی …

اقوام متحدہ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتاہے لیکن بھارتی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے تمام دروازے بند کررکھے ہیں۔ یہ بات وزیرا عظم کے خصوصی ایلچی سینیٹر شاہد حسین نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوںکے ساتھ بات چیت میں کہی۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کوکم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور یہ طریقہ ڈائیلاگ اور بات چیت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے بارے باتوں کی بجائے ایک دوسرے سے بات چیت شروع کرنی چاہیے۔ سینیٹر مشاہد حسین مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی پاکستانی مہم کے تحت امریکا کادورہ کررہے ہیں جس میں اس قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم وستم بند کرے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام متنازعہ امورپرسنجیدہ بات چیت شروع کرے۔

Leave a Reply