سونے کی درآمدات میں روں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 52.55 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):روں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سونے کی درآمدات 52.55 فیصد کم ہو گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران درآمدات کا حجم 5.310 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران سونے کی درآمدات 11.190 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اس …

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):روں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سونے کی درآمدات 52.55 فیصد کم ہو گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران درآمدات کا حجم 5.310 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران سونے کی درآمدات 11.190 ملین ڈالر رہی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 5.88 ملین ڈالر یعنی 52فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 267 کلوگرام سونا درآمد کیا گیاتھا جبکہ رواں مالی سال میں سونے کی درآمدات 87 کلوگرام تک کم ہو گئیں۔ اس طرح بالحاظ وزن بھی سونے کی درآمد میں 67.42 فیصدکمی ہوئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق فروری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران سونے کی درآمدات 48.53 فیصد کمی سے 1.123 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 0.578 ملین ڈالر تک کم ہو گئی ہیں۔ اسی طرح بالحاظ وزن بھی فروری 2020 کی 24 کلوگرام درآمدات کے مقابلہ میں فروری 2021 میں 10 کلوگرام تک کم ہوئی ہیں۔ دوسری جانب جنوری 2021 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران سونے کی درآمدات 65.14 فیصد اضافہ سے 0.350 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 0.578 ملین ڈالر تک کم ہو گئی ہیں اور اسی طرح بالحاظ وزن سونے کی درآمدات 100 فیصد اضافہ سے جنوری 2021 کی 5 کلوگرام درآمدات کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران 10 کلوگرام تک بڑھ گئیں