صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ کا ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کا حکم

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ افسران کو ہائی الرٹ رہنے، پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور عوام کو بروقت امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بارشی و ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعلقہ افسران کو ہنگامی بنیادوں پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

صوبائی وزیر نے ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈیرہ غازی خان کو خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ تمام صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں اور فیلڈ ٹیموں کو مکمل طور پر متحرک رکھا جائے۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہل ٹورنٹ کراسنگ سائفن پر پانی کے بہاو کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے محکمہ کی فیلڈ ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں۔ تمام متعلقہ افسران فوری رسپانس کے لیے تیار رہیں اور ہنگامی مشینری کو ہر وقت فعال حالت میں رکھا جائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی سہولت اور محفوظ سفری نظام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں