وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ راولپنڈی مسلم لیگ (ن) کا مضبوط سیاسی مرکز ہے، اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں راولپنڈی سے ملحقہ تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے یہ فتح میاں نواز شریف کے نام کی جائے گی۔
آزاد کشمیر انتخابات میں عوام راولپنڈی سے ملحقہ تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے یہ فتح نواز شریف کو تحفے کے طور پر پیش کریں گے،بیرسٹر دانیال چوہدری

مزید خبریں
راولپنڈی ۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ راولپنڈی سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا شہر ہے، یہاں سے الیکشن لڑنے والے ہر امیدوار کی کامیابی دراصل قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی کامیابی ہوتی ہے،مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں راولپنڈی سے ملحقہ تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے یہ فتح میاں نواز شریف کو تحفے کے طور پر پیش کرے گی۔
انہوں نے یہ بات راولپنڈی کینٹ میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد اور رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد کے زیر اہتمام آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے سلسلے میں منعقدہ انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمان، سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی احمد رضا قادری اور راجہ صدیق نے بھی خطاب کیا۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف کے دیرینہ کارکن ہیں اور مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی اور قیادت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کی سیاست کو فروغ دیا جس کے باعث عوام آج بھی نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کا مضبوط سیاسی مرکز رہا ہے اور یہاں کے عوام نے ہر موقع پر نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔








