حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگارپالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگارپالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مددملی ہے اور پاکستان …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگارپالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مددملی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی ہے۔سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون پر بھی تیزی سے کام جاری ہے، رشکئی اور علامہ اقبال اکنامک زون فیصل آباد خصوصی زون پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔