برسلز ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد ”نیٹو“ کے ایک سینئر سفارتکار نے کہا ہے کہ مغربی انٹیلی جنس اداروں کو ملنے والی معلومات سے پتا چلا ہے کہ روس شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب پر ایک بڑے حملے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روس کا ایک جنگی بحری بیڑہ اور دیگر جنگی کشتیاں شام کے ساحل …
روس حلب پرحملے کے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے، نیٹو حکام

مزید خبریں
برسلز ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد ”نیٹو“ کے ایک سینئر سفارتکار نے کہا ہے کہ مغربی انٹیلی جنس اداروں کو ملنے والی معلومات سے پتا چلا ہے کہ روس شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب پر ایک بڑے حملے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روس کا ایک جنگی بحری بیڑہ اور دیگر جنگی کشتیاں شام کے ساحل کی طرف روانہ کی گئی ہیں۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق غالب امکان یہی ہے کہ روس مشرقی حلب پر فیصلہ کن اور انتہائی خوفناک حملے کے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے۔








