میانمر میں 174ٹن وزنی سبز عقیق دریافت

ینگون ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) میانمر میں 174ٹن وزنی سبز عقیق (جیڈ) دریافت ہوا ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں ڈالر ہے۔ لمبائی میں 19فٹ تقریباً 5-8 میٹر کا حامل اس وزنی قیمتی پتھر کو میانمر کی شمالی ریاست کچین میں کانکنی کے دوران دریافت کیاگیاہے ۔ مذکورہ پتھر زمین میں 60 میٹرز کی گہرائی میں ایک پہاڑ میں پایاگیا ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق …

ینگون ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) میانمر میں 174ٹن وزنی سبز عقیق (جیڈ) دریافت ہوا ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں ڈالر ہے۔ لمبائی میں 19فٹ تقریباً 5-8 میٹر کا حامل اس وزنی قیمتی پتھر کو میانمر کی شمالی ریاست کچین میں کانکنی کے دوران دریافت کیاگیاہے ۔ مذکورہ پتھر زمین میں 60 میٹرز کی گہرائی میں ایک پہاڑ میں پایاگیا ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق اس عظیم الجثہ پتھر کا ایک کوناسامنے آیا ہے جس کے تجزیہ سے معلوم ہواہے کہ اس کا معیار بہت اعلیٰ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس حالت کی مالیت 170 ملین ڈالر کو وہاں سے اسی حالت میں نکالنا اور اس کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنا متعلقہ مشینری کے نہ ہونے کی وجہ سے ناممکن ہے۔

Leave a Reply