ہالینڈ کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 7 فیصد اضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک

46
State Bank

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):ہالینڈ کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 21-2020 کے دوران برآمدات کا حجم 830.484 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ہالینڈ کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 776.703 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران ہالینڈ کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 53.81 ملین ڈالر یعنی 6.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 کے مقابلہ میں مارچ 2021 کے دوران برآمدات میں 29.90 فیصد اضافہ سے برآمد کی مالیت 88.622 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 115.123 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ اسی طرح فروری 2021 کے مقابلہ میں مارچ 2021 کے دوران بھی ہالینڈ کو کی جانے والی برآمدات میں 18 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے