اقوام متحدہ ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے سری لنکن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کے سلسلے میں مثبت اقدامات کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر ریٹا آئزک نادیہ نے کہا ہے کہ تامل مسلح تحریک کے خلاف جنگ اب ختم ہو چکی ہے اور حکومت کو اس جنگ کے متاثرین کے اعتماد کی بحالی …
سری لنکا اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کرے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے سری لنکن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کے سلسلے میں مثبت اقدامات کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر ریٹا آئزک نادیہ نے کہا ہے کہ تامل مسلح تحریک کے خلاف جنگ اب ختم ہو چکی ہے اور حکومت کو اس جنگ کے متاثرین کے اعتماد کی بحالی اور معاملات کے حل کے لیے فوری طور پر فیصلے کرنا ضروری ہیں۔ اقوام متحدہ کی اقلیتی امور کی ماہر نے صدر سری سینا کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے وقار اور شناخت کا احترام لازمی بنائے۔ دوسری جانب سری لنکا کی مسلم، تامل اور مسیحی اقلیتیں انسانی حقوق کی صورتحال پر پریشان ہیں۔








