شہریوں اور ملکی سرحدوں کا دفاع ہمارا حق ہے، سعودی وزیرخارجہ

ریاض۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ ریاست کے باشندوں اور ملک کی سرحدوں کا دفاع ہمارا حق ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود حوثی ملیشیا جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں …

ریاض۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ ریاست کے باشندوں اور ملک کی سرحدوں کا دفاع ہمارا حق ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود حوثی ملیشیا جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ یمن میں 3 روزہ جنگ بندی کامیاب رہے گی اور حوثی باغی بھی جنگ بندی کی پابندی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد کررہاہے۔ یمنی باغیوں کو بھی حملے روکنا ہوں گے۔

Leave a Reply