افغان فورسز کا ننگر ہار میں آپریشن کے دوران 54 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) افغان فورسز نے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں آپریشن کے دوران 54 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ہلمند اور فرح میں کارروائیوں میں 58 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، ہرات کی مسجد میں بم دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ …

کابل ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) افغان فورسز نے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں آپریشن کے دوران 54 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ہلمند اور فرح میں کارروائیوں میں 58 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، ہرات کی مسجد میں بم دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگر ہار میں ایک آپریشن کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کے 45 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ بیان کے مطابق یہ آپریشن ضلع پاچر آگام میں شدت پسندوں کی جانب سے مربوط حملوں کے بعد کیا گیا۔

Leave a Reply