امریکی عجائب گھر میں درجنوں نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش کا آغاز

واشنگٹن ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایک عجائب گھر میں 22 اکتوبر سے درجنوں نایاب قرآنی نسخوں کی ایک نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس نمائش کا مقصد امریکا میں اسلام کے موجودہ عمومی تصور کے برعکس اس مذہب کا مثبت رخ پیش کرنا ہے۔واشنگٹن سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اس نمائش کا اہتمام سیکلر اینڈ فریئر …

واشنگٹن ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایک عجائب گھر میں 22 اکتوبر سے درجنوں نایاب قرآنی نسخوں کی ایک نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس نمائش کا مقصد امریکا میں اسلام کے موجودہ عمومی تصور کے برعکس اس مذہب کا مثبت رخ پیش کرنا ہے۔واشنگٹن سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اس نمائش کا اہتمام سیکلر اینڈ فریئر میوزیم میں کیا گیا ہے، جو ہفتہ 22 اکتوبر کو شروع ہو کر قریب چار ماہ تک جاری رہے گی اور 20 فروری 2017ء کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔ منتظمین کے مطابق قرآنی نمونوں اور نسخوں کی اس نمائش میں مجموعی طور پر 60 سے زیادہ نوادرات رکھے گئے ہیں۔ یہ نمائش امریکا میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کے بہت پرانے اور نایاب نسخوں کی اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے اور اس کا مقصد دیکھنے والوں کو امریکا میں اسلام کا ایسا مثبت پہلو پیش کرنا ہے، جو وہاں ایک مذہب کے طور پر اسلام کے موجودہ عمومی تصور سے بالکل مختلف ہے۔

Leave a Reply