عمر عبداللہ کے کشمیر بارے بیان پر حریت رہنماﺅں اور بار ایسو سی ایشن کا شدید ردعمل

149

سرینگر ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق نے بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے صدر او ر سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے نیویارک میں کشمیر بارے حالیہ بیان کہ مسئلہ کشمیر کو بھارتی آئین کے تحت حل کیا جاسکتا ہے پر شدید تحفظات اور انتہائی افسوس کا اظہار کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ عمر عبداللہ نے اپنے حالیہ بیان میں جموںو کشمیر میں حق و انصاف پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو غلط رنگ میں پیش کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ناکام اور مذموم کوشش کی ہے۔انہوںنے عمر عبداللہ کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبدللہ کا یہ بیان جموںو کشمیر کے تاریخی پسِ منظر اور حقیقت کے بالکل خلاف ہے