اب پوری توجہ ملکی مسائل پر ہے، ہلیری

131

واشنگٹن ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے واضح کیا ہے کہ ان کی توجہ اب ڈونلڈ ٹرمپ کی بجائے ملکی مسائل پر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف ریلیوں سے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ انھیں اب پروا نہیں کہ ان کے حریف ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کیا کہتے ہیں بلکہ ان کی توجہ مسائل پر مرکوز ہوگی۔ہلیری نے ٹرمپ کے ساتھ سخت جملوں کے تبادلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ ساڑھے 4 گھنٹے بحث کی ہے۔ میں اب ان کی باتوں کا جواب دینے کے بارے میں سوچتی بھی نہیں ہوں۔ا