پی سی بی کی ٹی -20کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے پر ندا ڈار کو مبارک باد

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی -20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے پرندا ڈار کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ندا ڈار مینز اور ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی بائولر ہیں۔ ندا ڈار نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی -20 میچ میں حاصل کیا۔ ندا نے ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن کو آئوٹ کر …

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی -20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے پرندا ڈار کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ندا ڈار مینز اور ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی بائولر ہیں۔

ندا ڈار نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی -20 میچ میں حاصل کیا۔ ندا نے ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ندا ڈار خواتین انٹرنیشنل کرکٹرز میں پانچویں کھلاڑی ہیں،

جنہوں نے ٹی -20 میں سو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ندا ڈار کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ندا ڈار کو سو وکٹیں حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی ندا ڈار کو مسلسل لگن اور محنت کے نتیجہ میں حاصل ہوئی ہے۔ ندا ڈار بہت سالوں سے محنت کر رہی ہیں۔ ندا ڈار پاکستان کی قومی ویمنز ٹیم کا لازمی جزو ہیں اور وہ پاکستان کی ویمن کرکٹرز کے لیے ایک رول ماڈل بن چکی ہیں۔یہ صرف ندا ڈار کی ہی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے بھی فخر کی بات ہے کہ وہ یہ ریکارڈ حاصل کرنے والی ایشیا کی پہلی خاتون ہیں۔

وسیم خان نے کہا ندا ڈار لاکھوں نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ایک مثال بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا، ایسے میں ندا ڈار ایک رول ماڈل کی حیثیت سے یہاں اپنا بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹرز سابق کپتان ثنا میر جو 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سےریٹائرڈ ہو چکی ہیں وہ 89 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے سب زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔سعدیہ یوسف نے2010 سے 2017 تک کے کیرئر میں 57 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انعم امین نے 54 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

پاکستان مردوں کی قومی ٹیم میں سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی ٹی ٹونی میں 97 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

مزید خبریں